حکومت پنجاب نے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال میاں چنوں کا نام ارشد ندیم کے نام سے منسوب کردیا۔
پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے پر میاں چنوں کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا نام تبدیل کر کے ٹی ایچ کیو ارشد ندیم ہسپتال رکھ دیا۔
77ویں یوم آزادی، “عزم استحکام”کےعنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال میاں چنوں کا نام تبدیل کیا گیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں (100 بستروں پر مشتمل) کا نام بدل کر ٹی ایچ کیو ارشد ندیم ہسپتال رکھ دیا گیا ہے۔
34 کنال رقبے پر محیط ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں کو 1986 میں 40 بستروں کی گنجائش کے ساتھ تعمیر کیا گیا تھا، جسے بعد میں 60 بستروں تک اپ گریڈ کیا گیا۔ ہسپتال مریضوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 24 گھنٹے خدمات فراہم کرتا ہے۔
قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے ٹی ایچ کیو اسپتال میاں چنوں کا نام ارشد ندیم کے نام سے منسوب کردیا ۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال میاں چنوں کا نام تبدیل کیا گیا۔
اسپتال کا نیا نام گورنمنٹ ٹی ایچ کیو ارشد ندیم اسپتال رکھ دیا گیا۔
وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے 32 سال بعد پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے پر میاں چنوں اسپتال کا نام ارشد ندیم کے نام پر رکھا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا واپسی پر فقید المثال استقبال بھی کرے گی۔
ویب ڈیسک: قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں کا نام ارشد ندیم کے نام سے منسوب کردیا ۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میاں چنوں کا نام تبدیل کیا گیا، ہسپتال کا نیا نام گورنمنٹ ٹی ایچ کیو ارشد ندیم ہسپتال رکھ دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ارشد ندیم کی تاریخی جیت پر ڈاکٹریاسمین راشد کا ردعمل
وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے 32 سال بعد پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے پر میاں چنوں ہسپتال کا نام ارشد ندیم کے نام پر رکھا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا واپسی پر فقید المثال استقبال بھی کرے گی۔
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گورنمنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میاں چنوں کا نام گورنمنٹ ٹی ایچ کیو ارشد ندیم اسپتال رکھ دیا گیا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ ملک کیلیے 32 سال بعد پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ان کے نام سے اسپتال کو منسوب کیا گیا ہے۔
خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب حکومت گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا واپسی پر فقیدالمثال استقبال بھی کرے گی، ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن
میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کر کے پاکستان کا عالمی سطح پر نام روشن کیا ہے۔
ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی ایتھلیٹ کو پیرس اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی پر ہلال امتیاز سے نوازنے کی ہدایت دے دی۔
آصف علی زرداری ارشد ندیم کو کھیل کے میدان نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب میں سول ایوارڈ دیں گے۔
ان کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کیلیے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا جس میں لکھا گیا کہ ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
صدر مملکت نے لکھا کہ ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کیلئے فخر کا باعث بنی، انہوں نے ایتھلیٹکس کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا اس لیے ارشد کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت دیا جائے گا۔
Leave a Reply