کراچی پریس کلب کا ارشد ندیم کو لائف ٹائم ممبرشپ دینے کا اعلان

کراچی پریس کلب کا ارشد ندیم کو لائف ٹائم ممبرشپ دینے کا اعلان

کراچی پریس کلب نے پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل لانے والے ارشد ندیم کو کلب کی لائف ٹائم ممبرشپ دینے کا اعلان کردیا۔

کراچی پریس کلب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا پریس کلب کی روایت رہی ہے، ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان سے چلاجاؤں گا،شیر افضل مروت

کراچی پریس کلب کے اعلامیہ میں کہاگیا کہ ارشد ندیم نے ایک بار پھر اولمپکس گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کیا، ارشد ندیم نے بھرپور محنت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔

کراچی پریس کلب کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ارشد ندیم کی کامیابی پر پوری قوم ان کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے، ارشد ندیم کی جیت نے جشن آزادی کی خوشی کو دو بالا کردیا ہے، ارشد ندیم کو لائف ٹائم ممبرشپ دینے کے لیے پریس کلب میں ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا جائیگا۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے اولمپکس گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی ہدایت دے دی۔صدر آصف زرداری ارشد ندیم کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت دیں گے ، ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت تسلیم کیے بغیر استحکام نہیں آسکتا، شاہ محمود قریشی

صدر زرداری نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کیلئے فخر کا باعث بنی۔

کراچی پریس کلب نے پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل لانے والے ارشد ندیم کو کلب کی لائف ٹائم ممبرشپ دینے کا اعلان کردیا۔

کراچی پریس کلب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا پریس کلب کی روایت رہی ہے، ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان سے چلاجاؤں گا،شیر افضل مروت

کراچی پریس کلب کے اعلامیہ میں کہاگیا کہ ارشد ندیم نے ایک بار پھر اولمپکس گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کیا، ارشد ندیم نے بھرپور محنت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔

کراچی پریس کلب کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ارشد ندیم کی کامیابی پر پوری قوم ان کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے، ارشد ندیم کی جیت نے جشن آزادی کی خوشی کو دو بالا کردیا ہے، ارشد ندیم کو لائف ٹائم ممبرشپ دینے کے لیے پریس کلب میں ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا جائیگا۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے اولمپکس گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی ہدایت دے دی۔صدر آصف زرداری ارشد ندیم کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت دیں گے ، ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت تسلیم کیے بغیر استحکام نہیں آسکتا، شاہ محمود قریشی

صدر زرداری نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کیلئے فخر کا باعث بنی

کراچی پریس کلب نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل لانے والے ارشد ندیم کو کلب کی لائف ٹائم ممبرشپ دینے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی پریس کلب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا پریس کلب کی روایت رہی ہے، ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

کراچی پریس کلب کے اعلامیہ میں کہاگیا کہ ارشد ندیم نے ایک بار پھر اولمپکس گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کیا، ارشد ندیم نے بھرپور محنت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئےگولڈ میڈل جیتا ہے۔

کراچی پریس کلب کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ارشد ندیم کی کامیابی پر پوری قوم ان کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے، ارشد ندیم کی جیت نے جشن آزادی کی خوشی کو دو بالا کردیا ہے، ارشد ندیم کو لائف ٹائم ممبرشپ دینے کے لیے پریس کلب میں ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا جائےگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جیولن تھرو مقابلے میں اولمپک ریکارڈ بنانے والے ارشد ندیم کو طلائی تمغہ دے دیا گیا تھا، جب کہ بھارت کے نیرج چوپڑا کو چاندی اور گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو کانسی کا تمغہ دیا گیا تھا۔

8 اگست کو ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا تھا۔

پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو صحیح نہ کر سکے تھے اور ان کی پہلی تھرو کو فاؤل قرار دے دیا گیا تھا، تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 88.72 میٹرز کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 88.50 میٹر دور نیزہ پھینکا تھا۔

ارشد ندیم نے چوتھی تھرو میں نیزہ 79.40 میٹرز دور پھینکا تھا، انہوں نے پانچویں تھرو کی تو نیزہ 84.87 میٹر دور جا گرا تھا۔

چھٹے اور آخری راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے مقابلے میں دوسری بہترین تھرو کرتے ہوئے نیزہ 91.79 میٹرز دور پھینک کر اولمپک کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts